یامی گوتم کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک

ہفتہ 12 مئی 2018 12:59

یامی گوتم کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی متعدد شخصیات کے سوشل میڈیا اکائونٹ ہیک کئے گئے ہیں اور اب یامی گوتم کا بھی ٹویٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا ہے جس پر یامی گوتم کا سوشل میڈیا ٹیم اور حکام سے اس واقع کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے آئے دن کسی نی کسی کا اکائونٹ ہیک کر لیا جاتا ہے اس کا نوٹس لیا جاناچاہیئے اور اس کے لئے کوئی حکمت عملی ترتیب دی جانی چاہیئے۔ یامی ان دنوں شاہد کپور اور شردھا کپور کے ساتھ فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔