فلم ’’راضی‘‘ نے شاندار اوپننگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 7.53کروڑ کما لئے

ہفتہ 12 مئی 2018 12:59

فلم ’’راضی‘‘ نے شاندار اوپننگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’راضی‘‘ نے شاندار اوپننگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 7.53کروڑ کما لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگلی پیکچرز اور دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’’راضی‘‘ شائقین کو متاثر کرنے میںکامیاب ہو گئی فلم نے ریلیز کے پہلے دن 7.53کروڑ کا بزنس کرلیا۔ فلم ’’راضی‘‘ 2018ء میں شاندار اوپنگ کا مظاہرہ کرنے والی پانچویں فلم ہے ۔ فلم کی کہانی ہریندر ایس سیکا کے ناول’’کالنگ سہمٹ‘‘ سے ماخوذہے۔ فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ اور وکی کوشل شامل ہیں۔ فلم11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی گئی جس کی ہدایتکارہ میگھنا گلزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :