جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے آم کی 10ٹن فی ہیکٹرپیداوارکو 25ٹن فی ہیکٹرتک بڑھایاجاسکتاہے ،ماہرین زراعت

ہفتہ 12 مئی 2018 12:59

قصور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے آم کی 10ٹن فی ہیکٹرپیداوارکو 25ٹن فی ہیکٹرتک بڑھایاجاسکتاہے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ باغبان ماہرین زراعت کی مشاورت سے پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدرآمد یقینی بنائیںجس پودے پر 0.01فیصدپھل ہواسے نارمل جبکہ 0.02فیصد پھل کو اچھی فصل اور 0.03فیصد پھل والی فصل کو بمپرکراپ کہاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتایا کہ رواں ماہ مئی اور اگلے ماہ جون کے دوران پھل کی تیزی سے نشوونما ہوتی ہے مگر درجہ حرارت میں غیر معمولی حد تک اضافہ‘ پانی کمی کمی‘ تیزآندھیاں چلنے اورمختلف بیماریوں سمیت تیلے کے حملے سے پھل گرنا شروع ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :