مونگ پھلی کے کاشتکار فصل کی گوڈی ودیگر کاشتی امورپر توجہ دیکر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں،محکمہ زراعت

ہفتہ مئی 12:59

قصور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء)محکمہ زراعت قصورکے ترجمان کے مطابق مونگ پھلی کے کاشتکار فصل کی گوڈی ودیگر کاشتی امورپر توجہ دیکر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں ‘کاشتکار مونگ پھلی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کویقینی بنائیں ‘پہلی گوڈی کاشت کے تین یا چار ہفتے بعد جبکہ دوسری گوڈی اس وقت کریں جب فصل پھول نکالنے والی ہو تاکہ پھولوں سے سوئیاں نکلنے کے بعد نرم زمین میں باآسانی داخل ہوسکیں۔