کاشتکار سورج مکھی کی برداشت کا عمل بڑی محنت اور احتیاط سے کریں ،ماہرین زراعت

ہفتہ مئی 12:59

قصور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی فصل اس وقت اپنی بڑھوتری کے تمام مراحل طے کرکے کٹائی کیلئے تیار ہوگئی ہے کیونکہ سورج مکھی 120 سے 130دنوں میں تیار ہونیوالی ایک حساس فصل ہے تاہم فصل کے پکنے کاانحصار اس کی قسم او رموسم پر ہوتاہے لیکن فصل کو برداشت کرنے سے پہلے کچھ علامات کا خیال ضروری ہے جیسا کہ پھول کی پشت سنہرے رنگ کی ہونی چاہئیے‘پھول کی زرد پتیاں خشک ہوکر گرجائیں ‘سبزپتوں کا آدھاحصہ گرجائے اور بیج میں دودھیا پن ختم ہوجائے تو فصل برداشت کیلئے تیارہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار سورج مکھی کی برداشت کا عمل بڑی محنت اور احتیاط سے کریں کیونکہ اس عمل میں چھوٹی سی کوتاہی پیداوارکو بُری طرح متاثرکرسکتی ہے ۔