شراب نوشی خواتین میں ایسٹروجن ہارمون کی مقدار بڑھا دیتی ہے،ماہرین

ہفتہ 12 مئی 2018 13:01

قصور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء)امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ شراب نوشی خواہ کم ہو یا زیادہ سات خطرناک ترین کینسر کی وجہ بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکن سوسائٹی آف کلینیکل اونکولوجی( اے ایس سی او)کے شعبہ کینسرکے ممتازماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شراب نوشی جتنی بڑھے گی کینسر کے خطرات اتنے ہی زیادہ ہوں گے‘شراب پینے سے جگر‘ منہ ‘چھاتی‘ بڑی آنت اور دیگر طرح کے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

رپورٹ کی مرکزی مصنفہ نیول لوکونٹے کہتی ہیں کہ شراب کسی بھی قسم کی ہواس سے کینسر ہوسکتا ہے ‘سر‘گردن اور ایسوفیگس کے کینسرکی اہم وجہ شراب میں موجود ایسٹلڈ یہائیڈمرکب ہے‘ شراب نوشی خواتین میں ایسٹروجن ہارمون کی مقدار بڑھا دیتی ہے اور ان میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔