ماہرین لائیو سٹاک کی مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے شیڈز کی صفائی ، پانی کے سپرے ، ایئر کولرزکی تنصیب کی ہدایت

ہفتہ 12 مئی 2018 13:01

فیصل آباد۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ماہرین لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے موسم گرماکے دوران مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے شیڈز کی صفائی ، پانی کے سپرے ، ایئر کولرزکی تنصیب کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ مرغی پال حضرات شدید گرمی کے باعث فوری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ مرغیوں کو ہرقسم کی بیماریوں اور موسمی اثرات سے بچانا ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ موسم گرما کی شدت کے باعث مرغیوں میں رانی کھیت اور سانس کی بیماری پیداہونے کا شدید خدشہ ہوتاہے ۔انہوںنے بتایاکہ اگر شیڈز میں موجودمرغیاں سست، نڈھال ہونے کے ساتھ ساتھ خوراک کم کھائیں اور ان کی چونچ ، ناک ، آنکھ سے لیس دار مادے کا اخراج محسوس ہو تو یہ رانی کھیت کی بیماری کی علامات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر مرغیاں سبزی مائل پیچش کے علاوہ انڈوں کی پیداوار میں کمی کریں تو یہ سانس کی بیماری کی علامات کاحصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پولٹری فارمرز فوری طور پر شیڈز کی صفائی یقینی بنائیں اور شیڈز میں پانی کے سپرے کے علاوہ پنکھے اور ایئرکولر بھی نصب کریں تاکہ ٹھنڈے ماحول اور صفائی کے باعث مرغیوںکو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :