"ماں تجھے سلام"۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن کل بھر پور طریقے سے منایاجائے گا

ہفتہ 12 مئی 2018 13:01

"ماں تجھے سلام"۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن کل بھر پور ..
فیصل آباد۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں " ماں تجھے سلام" کے عنوان سے ماؤں کا عالمی دن (ورلڈ مدرز ڈی) کل اتوار کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع سمیت ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں ماؤں کی عظمت کا اعتراف کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967ء سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں ماؤں کی عظمت ، ان کی اہمیت و افادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔ مذکورہ دن کے سلسلہ میں الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خصوصی مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔