خبررساں اداروں کی دوروزہ عالمی کانفرنس کل سے شروع ہو گی

ہفتہ 12 مئی 2018 13:05

خبررساں اداروں کی دوروزہ عالمی کانفرنس کل سے شروع ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) خبررساں اداروں کی دوروزہ عالمی کانفرنس کل ( اتوار) سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کا موضوع ہے ’’پاکستانی ذرائع ابلاغ کیلئے مواقع اورچیلنجز‘‘ ہے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میںآذربائیجان، بحرین، چین، مصر، یونان، انڈونیشیا، ایران، لبنان، اومان، قطر، رومانیہ، سعودی عرب، سوڈان،ترکی سمیت 20ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔یہ کانفرنس پاکستان کے مثبت تشخص کواجاگر کرنے اور ذرائع ابلاغ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے خبررساں اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔