سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کزن میرج کی مخالف کر دی

ْتھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی سب سے زیادہ شرح کزن میرج کے نتیجے میں سامنے آئی ہے

ہفتہ 12 مئی 2018 13:09

سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کزن میرج کی مخالف کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ٹی وی ، تھیٹر اور فلموں کے معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کزن میرج کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی سب سے زیادہ شرح کزن میرج کے نتیجے میں سامنے آئی ہے اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ انکے والدین کو بھی شدید اذیب برداشت کرنی پڑتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ کزن میرج سے قبل لڑکے اور لڑکی کے میڈیکل ٹیسٹ ہونے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر جہاں تک بھی ہو سکے میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی بھرپور مدد کے لئے کوشاں رہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پہلے موبائل ہسپتال کے لئے جدوجہد کی ہے اور اب کیئر اینڈ کیئر کے پلیٹ فارم سے پہلی فری موبائل ٹیسٹ لیبارٹری کے ذریعے تھیلیسیمیا کے فری ٹیسٹ ہوں گے جس کے لئے میں ایک بڑی ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :