بزم طارق عزیز شو کی ریکارڈنگ ، گلوکارہ شبنم مجید نے اپنے مقبول گانے سنا کر سماں باندھ دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء)بزم طارق عزیز شو کی ریکارڈنگ ، گلوکارہ شبنم مجید نے اپنے مقبول گانے سنا کر سماں باندھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الحمراء ہال lمیں پی ٹی وی کے کوئز شو بزم طارق عزیز کی ریکارڈنگ کی گئی جس کی میزبانی کے فرائض سینئر اداکار و میزبان طارق عزیز نے انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

شو کے دوران گلوکارہ شبنم مجید نے اپنے مقبول گانے سنا کر حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔

اس موقع پر ان کو بزم طارق عزیز شو انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ۔ شو کے پروڈیوسر مطلوب بلوچ اور آغا قیصر عباس ہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی وی کے یہ دونوں پروڈیوسر اکٹھے پروجیکٹ کرتے ہیں اور پی ٹی وی کی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’نوٹنکی فیملی ‘‘ میں بھی مطلوب بلوچ اور آغا قیصر عباس پروڈیوسر تھے ۔