پاکستانی نوجوان کو گاڑی تلے کُچلنے والا امریکی مجرم کرنل جوزف پرواز کے لیےتیار

کرنل جوزف کو لینے امریکہ کی جانب سے خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مئی 2018 12:55

پاکستانی نوجوان کو گاڑی تلے کُچلنے والا امریکی مجرم کرنل جوزف پرواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 مئی 2018ء) : گذشتہ ماہ 7 اپریل کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے میں موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے والے امریکی سفارتکار کرنل جوزف پاکستان سے پرواز بھرنے کو تیار ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنل جوزف کا آج پاکستان سے امریکہ جانے کا امکان ہے۔ کرنل جوزف کو لینے کے لیے امریکہ کا خصوصی طیارہ سی ون تھرٹی نور خان ائیربیس پر پہنچ گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کرنل جوزف آج ہی پاکستان سے روانہ ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی سفارتکار کی ٹکر سے نوجوان عتیق کی ہلاکت سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کی۔نوجوان عتیق کے والد کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ حکم اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ عدالتی حکم کے مطابق وزارت داخلہ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق دو ہفتوں میں فیصلہ کرے۔ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔یا درہے کہ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 7 اپریل کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے میں امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

جس گاڑی سے ٹکر ہوئی تھی وہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ایمانوئیل خود چلا رہے تھے اور جب موٹر سائیکل کو ٹکر لگی تو دو نوجوان عتیق اور راحیل موٹر سائیکل پر سوار تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ اس کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔