حکومت کا قومی صحت پروگرام کے تحت لاکھوں مستحق گھرانوں کو علاج کی مفت سہولیات پہنچانے کے لئے قومی صحت کارڈ کا اجراء، رپورٹ

ہفتہ 12 مئی 2018 13:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے صحت کے انفراسٹکچر، نئے ہسپتالوںکے ساتھ ساتھ وزیر اعظم قومی صحت پروگرام کے تحت لاکھوں مستحق گھرانوں کو علاج کی مفت سہولیات پہنچانے کے لئے قومی صحت کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ حکومت نے ویژن2025 ء کے تحت صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جس کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

موجودہ حکومت نے جب2013ء میں اقتدار سنبھالا تو ملک میں صحت کے حوالے سے حالات انتہائی ناگفتہ بہ تھے مگر حکومت نے اپنی مؤثر پالیسیوں اور فنڈز کی فراہمی کی وجہ سے صحت کے حوالے سے بہت سے مسائل پر قابو پالیا اور اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کے عام شہریوں کو صحت کی سہولیات بہم پہنچائیں جس میں وزیر اعظم قومی صحت پروگرام سے لاکھوں غریب، مستحق اور متوسط گھرانے مستفید ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :