امریکی فنانشل کمپنی سٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے مصر کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کردیا

ہفتہ مئی 13:15

امریکی فنانشل کمپنی سٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے مصر کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) امریکی فنانشل کمپنی سٹینڈرڈ اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) نے مصر کی بہتر اقتصادی صورتحال کے باعث اس کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کردیا، نئی کریڈٹ ریٹنگ مائنس بی سے بڑھا کر بی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مصر کی اقتصادی ترقی میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ یہاں افراط زر کی شرح بھی میانہ ہے، آئندہ 4 سال کے دوران اس کی اوسط اقتصادی شرح نمو 5.4 فیصد رہنے کی توقع ہے جو اقتصادی صورتحال میں بہتری اور زیادہ سرمایہ کاری و برآمدات کی جانب پیشرفت ہے۔مارچ کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح کم ہوکر 13.3 فیصد رہی جو 2 سال کی کم ترین سطح ہے۔

متعلقہ عنوان :