پہلی سہ ماہی کے دوران ہانگ کانگ کی 4.7 فیصد اقتصادی شرح نمو

ہفتہ 12 مئی 2018 13:15

پہلی سہ ماہی کے دوران ہانگ کانگ کی 4.7 فیصد اقتصادی شرح نمو
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ہانگ کانگ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو4.7 فیصد رہی جو 7 سال کی بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ مصنوعات کی برآمد اور صارفین کی جانب سے اخراجات میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ہینگ سینگ بینک کے چیف ماہر اقتصادیات ٹھامس شک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 4.7 فیصد رہی جبکہ 2017 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو 3.4 فیصد رہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو میں اضافہ بالکل غیر متوقع تھا جبکہ اس کی اصل شرح 4 فیصد کے قریب رہنے کی توقع ظاہر کی جارہی تھی۔جنوری سے مارچ کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں 2.2 فیصد جبکہ مصنوعات کی برآمد میں 5.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے باقی عرصے کے دوران چین سمیت عالمی اقتصادی شرح نمو کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :