دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز اور سورنگا لکمل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی

ہفتہ مئی 13:15

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا جہاں 3 نئے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 31 سالہ اوپننگ بیٹسمین مہیلا اداوتے کی انٹرنیشنل ڈیبیوکے بعد 10 برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں طلبی ہوئی ہے جبکہ دسمبر 2016 میں آخری مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی کی نمائندگی کرنے والے کوشل پریرا کو بھی دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

سری لنکا نے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کاسن راجیتھا، جیفری واندرسے اور اسیتھا فرنینڈو پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز اور سورنگا لکمل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

اعلان کردہ اسکواڈ کپتان دنیش چندیمل، مہیلا اداوتے، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، دھننجیا ڈی سلوا، روشن سلوا، اینجلو میتھیوز، نیروشن ڈکویلا، رنگنا ہیراتھ، دلرووان پریرا، اکیلا دھننجیا، جیفری ویندرسے، لہیرو گماگے، کاسن راجیتھا، سورنگا لکمل، لہیرو کمارا اور آسیتھا فرنینڈو پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :