ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

ْ ایشین گیمز18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

ہفتہ 12 مئی 2018 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 مئی سے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں تین منتحب شدہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں مدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔

ایشین گیمز18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایشین ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی مرد کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ مصروفیت کے باعث چند روز کیلئے روکا گیا ہے تاہم ان کا تربیتی کیمپ ایونٹ کے بعد شروع ہوگا۔ خواتین کھلاڑی بھی اس ایونٹ میں مصروف ہیں ان کا تربیتی کیمپ 15 مئی سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :