ہانگ کانگ میں دوسری عالمی جنگ کا بم ناکارہ بنا دیا گیا

ہزار پونڈ وزنی امریکی بم جب پھینکا گیا تو پھٹ نہ سکا،قریبی علاقوں سے شہریوں کا انخلاء

ہفتہ مئی 13:18

ہانگ کانگ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ہانگ کانگ میں دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ وان چائی ڈسٹرکٹ میں ایک تعمیراتی منصوبے کے دوران برآمد ہونے والے اس بم کو ضائع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ایک ہزار پونڈ وزنی یہ امریکی بم، جب پھینکا گیا تھا تو پھٹ نہیں سکا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کے دوران قریبی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :