کراچی جانے والی مسافر کوچ خضدار میں الٹ گئی، 5 افراد ہلاک، 20 زخمی

ہفتہ مئی 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) کراچی جانے والی مسافر کوچ خضدار میں زاوا نامی علاقہ میں الٹنے سے 5 مسافر ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان نے پولیس ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔