افغانستان کے صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری، اب تک 6ہزار 664 خاندان وطن واپس پہنچ گئے، ایف ڈی ایم اے

ہفتہ 12 مئی 2018 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) افغانستان کے صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے، اب تک 6ہزار 664 خاندان وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ 3ہزار 336 خاندان کی واپسی کا عمل جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( ایف ڈی ایم ای) کے حکام کے مطابق وفاق کے زیر انتظام فاٹا میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کی افغانستان کے صوبہ خوست سے واپسی کاعمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 6ہزار 664 خاندان وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ واپس جانے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کا تعلق تحصیل سپین واہ کے علاقہ مندا خیل سے ہے۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کے معاوضہ جات کے فارم پر کرکے اپنے علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے ۔ واپس جانے والے بے گھر افراد میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت 6ماہ کے لئے مفت اشیائے خورد ونوش، گھریلو استعمال کی اشیاء اور عارضی رہائش کے لئے خیمے بھی دیئے جا رہے ہیں ۔ حکام کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست سے 3ہزار 336 خاندانوں کی واپسی کا عمل رواں سال جون تک مکمل کرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :