فلم ’’پرمانو: دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ پاکستان کے خلاف نہیں ہے، جان ابراھام

ہفتہ 12 مئی 2018 13:20

فلم ’’پرمانو: دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ پاکستان کے خلاف نہیں ہے، جان ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار جان ابراھام نے کہا ہے کہ فلم ’’پرمانو: دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ پاکستان کے خلاف نہیں ہے بلکہ بھارت سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراھام نے فلم ’’پرمانو: دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ’’فورس 2‘‘ کے بعد عارضی بریک لیا اور اس دوران وہ فلمیں سائن کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ انہیں معیاری سکرپٹ کا انتظار تھا اور بطور پروڈیوسر انہیں اس بات کا فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ وہ کس قسم کی فلم کریں اور کس قسم کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’پرمانو دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ پاکستان کے خلاف نہیں ہے بلکہ بھارت سے متعلق ہے جو پوکھران نیوکلیئر ٹیسٹ پر مبنی ہے۔ فلم 25مئی کو ریلیز کی جائے گی۔