فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کا پہلا گانا ’’ہم ہیں انصاف‘‘ جاری

ہفتہ 12 مئی 2018 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ہرشوردھن کپور کی فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کا پہلا گانا ’’ہم ہیں انصاف‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہرشوردھن کپور کی فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کا پہلا گانا ’’ہم ہیں انصاف‘‘ جاری کر دیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو غیر معمولی طاقتوں کا حامل ہوتا ہے ۔

فلم میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے ہر عام آدمی سپر ہیرو ہے جو کرپشن اور ہر بری چیز کے خلاف کھڑنے ہونے کی طاقت رکھتا ہے اور ان میں یہ جذبہ موجود ہوتا ہے۔ گانے کو کمپوز امیت ترویدی نے کیا ہے اس کے بول انوراگ کشیپ، بابو ہابی اور نیزے نے لکھا ہے۔ فلم کے ہدایتکار وکرمادیتیا موتوانی ہیں۔ فلم25مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :