عامر خان کے بالی وڈ فلم انڈٖسٹری میں30سال مکمل

ہفتہ مئی 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان کو بالی وڈ فلم انڈٖسٹری میں30سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے 1988ء میں بننے والی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اب انہیں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں30 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس موقع پر ممبئی کے ریڈیو ہائوس نے فلم کی سکریننگ کا اہتمام کیا جس میں عامر خان ، فلم کے ہدایتکار منصور خان اور ان کی بہن نذرت خان ، گلوکار ادیت نارائن اور الکا یگنیک نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عامر خان ان دنوں امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم’’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عسکبندی میں مصروف ہیں۔