فلم ’’پرمانو:دی سٹوری آف پوکھران‘‘ کا ٹریلر جاری

ہفتہ مئی 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو:دی سٹوری آف پوکھران‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو:دی سٹوری آف پوکھران ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

2منٹ 26سیکنڈ پر مبنی ٹریلر میں6لوگوں کی ٹیم اور ان کے کام کو دکھایا گیا ہے کہ وہ کیسے ملک کے خواب کو سچ کرتے ہیں ۔ فلم کی کہانی 1998ء میں ہونے والے پہلے جوہری ٹیسٹ پر مبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میںڈیانا پنٹے اور بومن ایرانی ہیں۔ فلم 25مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :