داعش کی شکست کے بعد عراق میں پہلے الیکشن

ہفتہ مئی 13:40

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) عراق میںہفتہ کوعام انتخابات شروع ہوگئے۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انتہا پسند گروہ داعش کو شکست دینے کے بعد اس عرب ملک میں پہلی مرتبہ الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم امید کم ہی ہے کہ نئی حکومت اس ملک میں استحکام اور خوشحالی کا باعث بن سکے گی۔ عوامی جائزوں کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی اس الیکشن میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم نوری المالکی اور ہادی العامری سے ہے۔329 نشستوں والی پارلیمان کے لیے مجموعی طور پر سات ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔ اس الیکشن کے ابتدائی نتائج آئندہ چند دنوں میں سامنے آ جائیں گے۔