ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد

ہفتہ مئی 13:40

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ملائیشین حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات سے بچنے کی خاطر ان کے ملک سے فرار ہونے کے شک کی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب نجیب رزاق نے کہا ہے کہ وہ اس حکومتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور متعلقہ حکام سے تعاون کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی منعقد ہونے والے الیکشن میں نجیب رزاق کا سیاسی اتحاد سابق مہاتیر محمد کے اپوزیشن سیاسی اتحاد سے شکست کھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :