مسائل کے حل کیلئے بات چیت ضروری ہے ،ْ ملک میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا چاہتے ہیں ،ْمریم اورنگزیب

میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ،ْ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے۔ جمہوریت پنپنے کیساتھ اداروں کا ارتقاء بھی ہو رہا ہے ،ْسی پیک سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آ رہا ہے ،ْ میڈیا سی پیک کے خطے کیلئے فوائد کو اجاگر کرے ،ْوزیر اطلاعات کا خطاب

ہفتہ 12 مئی 2018 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مسائل کے حل کیلئے مسائل پربات چیت ضروری ہے ،ْپاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا چاہتے ہیں ،ْمیڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ،ْ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے۔ جمہوریت پنپنے کیساتھ اداروں کا ارتقاء بھی ہو رہا ہے ،ْسی پیک سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آ رہا ہے ،ْ میڈیا سی پیک کے خطے کیلئے فوائد کو اجاگر کرے۔

سائوتھ ایشیا میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا ملکوں کا تشخص بدلنے کیلئے سفیر کا کردارادا کرتا ہے ،ْپاکستان میں میڈیا نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ شرکاء اظہار رائے کی آزادی کیلئے تجاویز کا تبادلہ کریں ۔

(جاری ہے)

’’جھوٹی خبروں‘‘ کاخاتمہ دنیا بھرمیں موضوع بحث ہے ،ْعلاقائی مسائل کے حل کیلئے میڈیا کا کرداراہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ،ْحالات بدلنے کیساتھ میڈیا کی ذمہ داریاں بدل رہی ہیں ،ْآبادی بڑھنے سے دستیاب وسائل پر دبائو بڑھتا ہے ،ْپانی کی دستیابی جنوب ایشیائی خطے کا اہم مسئلہ ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے۔ جمہوریت پنپنے کیساتھ اداروں کا ارتقاء بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری مواقع کا نیا افق ہے ،ْسی پیک سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آ رہا ہے ،ْ میڈیا سی پیک کے خطے کیلئے فوائد کو اجاگر کرے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دیں ،ْ دہشت گردی کے و اقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ کانفرنس کی میزبانی باعث مسرت ہے ،ْشرکاء کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں ،ْ