کراچی ،ْچیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کیس کی فائل طلب کرلی

نحہ 12 مئی کی تحقیقات نہیں ہوئیں چیف جسٹس …… سندھ ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے ،ْ بیرسٹر فیصل

ہفتہ مئی 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ 12 مئی 2007 کی فائل طلب کرلی۔ہفتہ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے کراچی رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی ۔۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 12 مئی کو کراچی میں المناک واقعہ ہوا، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کرنی چاہیے جس پر 12 مئی کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

چیف جسٹس نے بیرسٹر فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ کیا سانحہ 12 مئی کی تحقیقات نہیں ہوئیں بیرسٹر فیصل صدیقی نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ سندھ ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے 12 مئی کیس کی فائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیس نمبر دیں ہم جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 12 مئی 2007 کو وکلاء تحریک اپنے عروج پر تھی اٴْس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائی کورٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی آرہے تھے کہ اس موقع پر شہر کو خون سے نہلا دیا گیا۔

شہر کی شاہراہوں پر اسلحے کا آزادانہ استعمال دیکھنے میں آیا اور خون ریزی میں وکلاء سمیت 48 افراد شہر کی سڑکوں پر دن دہاڑے قتل کردیئے گئے تھے۔ان واقعات میں 130 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں اور املاک بھی نذر آتش کردی گئیں جس کے بعد شہر کے مختلف تھانوں میں ان افراد کے قتل کے 7 مقدمات درج ہوئے۔تقریباً 20 ماہ قبل پولیس نے ساتوں مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں جمع کرایا، جس میں اٴْس وقت کے مشیر داخلہ اور موجودہ میئر کراچی وسیم اختر اور رکن سندھ اسممبلی کامران فاروق سمیت 55 سے زائد ملزمان نامزد ہیں ،ْیہ تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں اور مقدمات میں 20 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔