وزیر اعلی شہباز شریف کے دورہ خوشاب بارے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ حرکت میںآ گئی

کمشنرسرگودھاکاوزیراعلی کے وزٹ انتظامات کا جائزہ ،متعلقہ افسران کو چوکس رہنے کی ہدایت

ہفتہ 12 مئی 2018 13:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے پندرہ مئی کے متوقع دورہ خوشاب بارے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

(جاری ہے)

کمشنرسرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کر کے وزیراعلی کے وزٹ انتظامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران کو چوکس رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی پنجاب دورہ خوشاب میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئی نصب سی ٹی سکین مشین اور دیگر جدید سہولیات کا افتتاح اور اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :