سرگودھا،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 2 اہم کیسوں کی سماعت (کل)کریگی ،ْگواہان طلب

ہفتہ مئی 13:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھانے 2 اہم کیسوں کی سماعت 14 مئی کوکریگی۔جن میں گواہان کو طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عدالت کے جج عتیق الرحمن نے نواحی چک 95 شمالی 20 افراد کیقتل پر تھانہ صدر میں درج مقدمہ کی سماعت 14 مئی کو کریں گے جس میں ملوث ملزمان کو جیل سے عدالت پیش کیا جائیگا۔جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے سینکڑوں کارکنان کے خلاف سرگودھا کے تھانہ بھیرہ ،میانوالی کے تھانہ واں بھچراں اورخوشاب کے تھانہ قائد آباد میں درج جلاو، گھیراو ،توڑ پھوڑ اور پولیس اہکار کے قتل کے مقدمات کی سماعت بھی اسی روز 14 مئی کوہو گی۔اس مقدمات کی سماعت میں تمام گواہان کو طلب کر لیا گیا ہے۔