سرگودھا، بس کی چھت پر سفر کرنے والے چھ مسافروں کو کرنٹ لگنے سے ایک مسادم توڑ گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 13:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) سرگودھا فیصل آباد لنک روڈ پر بس کی چھت پر سفر کرنے والے چھ مسافروں کو کرنٹ لگا تو ایک مسافر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواحی چک 47 جنوبی ایک بارات چک 63 جنوبی جا رہی تھی جس میں شامل بس کی چھت پر بھی باراتی سوار تھے کہ ٹنوکہ پھاٹک کے قریب بس کی چھت پر سوار باراتی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے۔جس کے نتیجہ میں ایک باراتی فیروز احمد جاںبحق اور 5 افراد ممتاز،امیر مختار،ناصر،اور امتیاز شدید زخمی ہو گے۔جن کو 46 اڈا منتقل کر دیا گیاجہاں فوری طبی امداد کے بعد 2 افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو سرگودھا لایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :