Live Updates

مسلم لیگ ن کی صفوں میں ایک اور دراڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما نے پارٹی سے نالاں ہو کر پیپلز پارٹی کی حمایت شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مئی 2018 13:47

مسلم لیگ ن کی صفوں میں ایک اور دراڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی صفیں دن بدن خالی ہوتی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی رہنما پارٹی چھوڑ کر سیاسی حریفوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ سرگودھا میں این اے 90 سے منتخب ہونے والے ایم این اے حامد حمید پارٹی سے ناراض ہو گئے ہیں،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حلقے سے الیکشن لڑنے اور پارٹی قیادت سے نالاں ہو کر دلبرداشتہ حامد حمید پیپلز پارٹی کے تسنیم احمد قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

یہی نہیں انہوں نے سرگودھا کی عوام کو بھی مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ میں تسنیم احمد قریشی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، جو بھی مجھے میری نالائقی کی وجہ سے ووٹ نہیں دیتا میں اس کو یہی مشورہ دوں گا کہ وہ تسنیم احمد قریشی کو ووٹ ضرور دے۔

(جاری ہے)

کیونکہ آج اس شخص نے ایک ایسا تسلسل پیدا کیا ہے ، ایک ایسا کردار پیدا کیا ہے،کہ وہ جس جماعت میں کھڑا ہے آج مشکل وقت میں بھی اپنی قیادت کے ساتھ ہے۔

حامد حمید گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری بھی ہیں، پارٹی قیادت سے نالاں ہو کر انہوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی ہے۔ خیال رہے کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ہی سے مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں کو اپنے سیاسی مستقبل کی فکر لاحق ہو گئی، جس کے باعث کئی رہنما پارٹی چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں شامل ہو رہے تھے ، الیکشن کا وقت قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

حکمران جماعت کے کئی رہنما پہلے ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈرز کو آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی نظر آ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ، ان بڑے ناموں میں بابر اعوان ، خسرو بختیار، فردوس عاشق اعوان اور ندیم افضل چن سمیت دیگر نام شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات