حب میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ،

ہندو تاجر بیٹے سمیت ہلاک ،ْواقعہ کے خلاف شہرویوں کا احتجاج

ہفتہ 12 مئی 2018 14:33

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے صنعتی علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہندو تاجر، بیٹے سمیت ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تاجر جے پال داس اپنے بیٹے ہریش کے ساتھ گڈانی سے حب آرہا تھا کہ اس دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دونوں قتل کر دیئے گئے۔واقعہ کے خلاف شہریوں نے کراچی ،ْکوئٹہ شاہراہ پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ٹریفک بلاک ہوگئی۔