سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد کی حالت پھر بگڑ گئی ،ْہارٹ لنگز مشین لگا دی گئی

ہفتہ 12 مئی 2018 14:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد کی حالت پھر بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں دل کی مخصوص مشین ہارٹ لنگز مشین لگا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق منصور احمد گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

49 سالہ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کر رہا ہے، ان کے دل میں 7 اسٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں جبکہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوندکاری) کا مشورہ دے رکھا ہے۔

ہفتہ کی صبح منصور احمد کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا اور ہارٹ لنگز مشین لگا دی گئی۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ منصور احمد نے دل کے ٹرانسپلانٹ کے لیے بھارت سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :