ہماری فیملی ہماری طاقت اور ہمت ہے، سونم کپور

ہفتہ 12 مئی 2018 14:40

ہماری فیملی ہماری طاقت اور ہمت ہے، سونم کپور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ ہماری فیملی ہماری طاقت اور ہمت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے ٹویٹر پر اپنی شادی کے لئے فیملی، عزیز و اقارب، دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور آنند اہوجا شادی کو بہت خاص بنانے اور بہت زیادہ محبت پر سب کے بے حد شکرگزار ہیں، ہماری فیملی ہماری طاقت اور ہمت ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ سونم کپور 14اور 15مئی کو کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کریں گی جس کے بعد وہ فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ میں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :