سلمان خان، بوبی دیول اور جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی کے لئے جودھ پور پہنچ گئے

ہفتہ 12 مئی 2018 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارسلمان خان، بوبی دیول اور جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی کے لئے جودھ پور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان، جیکولین فرنینڈس اور بوبی دیول فلم ’’ریس 3‘‘ کی کشمیر میں عکسبندی کے بعد جودھ پور پہنچ گئے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم’’ریس 3‘‘ میں انیل کپور، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا بھی شامل ہیں۔