کراچی ،ْانصاف کی اپیل،

خاتون چیف جسٹس کی گاڑی کے سامنے آگئی نوری کومیرے گھر کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیامگر ہماری کوئی فریاد نہیں سنی گئی، ام رباب

ہفتہ 12 مئی 2018 14:40

کراچی ،ْانصاف کی اپیل،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی کراچی رجسٹری آمد کے موقع پر خاتون نے احتجاج کیااور چیف جسٹس کی گاڑی روکنے کی کوشش میں سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار آرہے تھے تو متاثرہ لڑکی ام رباب ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے کراچی رجسٹری کے باہر چیف جسٹس کے اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کے سامنے آگئی۔متاثرہ لڑکی ام رباب نے کہاکہ 17 جنوری کومیرے گھر کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا،مگر ہماری کوئی فریاد نہیں سنی گئی۔اس نے کہا کہ میری چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں۔