فاطمہ جناح کی دو گاڑیاں نمائش کے لئے پیش

گاڑیوں کا کام اس طرح سے کیا گیا ہے کہ آئندہ 40 سے 50 سال تک مرمت کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، محسن اکرام

ہفتہ 12 مئی 2018 14:40

فاطمہ جناح کی دو گاڑیاں نمائش کے لئے پیش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی خستہ حال گاڑیوں کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے، دونوں گاڑیوں کو قائد اعظم میوزیم میں رکھا گیا ہے۔مارد ملت محترمہ فاطمہ جناح کی دو گاڑیاں 1955 ماڈل والی کیڈیلک سیریز 62 اور 1965 کے ماڈل والی مرسیڈیز بینز 200 کو اصل حالت میں بحال کردیا گیا۔ان گاڑیوں کو فاطمہ جناح روڈ پر قائم قائد آعظم میوزیم میں حفاظت سے رکھا گیا ہے۔

ان نایاب گاڑیوں کی مرمت میں 3 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

ان گاڑیوں کو انتہائی نفاست کے ساتھ شیشے کے گیراج میں رکھا گیا ہے، گیراج بنانے میں 50 لاکھ روپے کے لگ بھگ رقم لگی ہے۔فاونڈر اور چیئرمین وینٹیج آف کلاسک کار کلب پاکستان محسن اکرام کے مطابق گاڑیوں کا کام اس طرح سے کیا گیا ہے کہ آئندہ 40 سے 50 سال تک مرمت کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ گاڑیوں میں لگنے والا ہر پرزا اصلی ہے۔ گزشتہ دو سال قبل ان گاڑیوں کی حالت انتہائی خستہ تھیں۔دوسال کی محنت کے بعد مادر ملت کی زیر استعمال رہنے والے گاڑیوں کو ایک بار پھر اصل شکل دے دی گئی ہے۔یہ وہ قومی ورثہ ہے جو نوجوان نسل کو ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا کہ عظیم رہنما کی زیر استعمال رہنے والی اشیا انہیں کی طرح شاندار ہے۔