پی آئی اے کے سی او او نجی کمپنی کے چیئرمین نکلے

ہفتہ 12 مئی 2018 14:53

پی آئی اے کے سی او او نجی کمپنی کے چیئرمین نکلے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او)ضیا قادر قریشی ملکی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نجی کمپنی کیٹالسٹ کے چیئرمین نکلے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے سی او او کیٹالسٹ نامی بزنس کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ نجی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ضیا قادر قریشی کا عہدہ ان کی تصویر کے ساتھ لگایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی قوانین کے تحت سرکاری عہدے کا حامل شخص کسی بھی نجی کمپنی کا سربراہ نہیں ہو سکتا ہے۔دستاویزات کے مطابق ضیا قادر قریشی کے پاس آسٹریلیا کی شہریت اور اس کا پاسپورٹ بھی ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق انٹرنل آڈٹ رپورٹ میں بھی ضیا قادر قریشی کی بھرتی سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قومی ایئرلائن کی اہم ترین پوزیشن سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔دستاویزات میں ایک ایسا مراسلہ بھی شامل ہے جس میں ضیاقادر قریشی کے ڈیجیٹل دستخط میں ان کی نجی کمپنی کا نام نمایاں ہے۔

متعلقہ عنوان :