Live Updates

عوام مافیاز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے عمران خان جیسی ایمان دار قیادت کو ووٹ دیں ‘ جمشید چیمہ

ہفتہ 12 مئی 2018 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر ، این اے 136سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے 35سالوں میں اتنی لوٹ مار کی ہے کہ اب انہیں حساب دینے میں مشکلات کاسامنا ہے ،نواز شریف عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے اپنی نا اہلی ختم ہونے کی آس لگائے بیٹھے ہیں لیکن عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 136کی یونین کونسل 265 اور271میں کارنر میٹنگز سے خطاب اور مختلف مقامات کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رانا شعیب علی خضری ، جاوید شبیر خان، ظہیر مرزا سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں لوگ 12 ،12 گھنٹے کام کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی دوو قت کی روٹی پوری نہیں ہوتی اوراس کی ذمہ دار ی اقتدار کی باریاں لینے والی (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی پر عائد ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے 35سالوں میں اتنی لوٹ مار کی ہے کہ آج ان کیلئے حساب دینا مشکل ہو چکا ہے او رالٹا احتساب کے ادارے کے سامنے مزاحمت کی جارہی ہے ۔مافیاز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام عمران خان جیسی ایمان دار قیادت کوووٹ دیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ انشااللہ 2018ء میں عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں گے اور یہی عمل نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات