کراچی،ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق،3 بچے زخمی

ہفتہ 12 مئی 2018 14:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) کراچی میں لیاقت آباد انڈرپاس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ 3بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں انڈر پاس کے کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوشین نامی خاتوں اور شوپر معین جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ حادثے میں تین بچے زخمی ہو گئے ہیں۔جاں بحق میاں بیوی کی لاشوں کو سرد خانہ منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہے۔زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔