عرب لیگ میں سعودی سفیر کی اسرائیلی سفارتخانے کی تقریب میں شرکت کی افواہیں

سعودی سفیر کی افواہوں کی تردید، غیرملکی میڈیا کو حقیقت معلوم کرکے ہی آگے بڑھانا چاہئے تھا، اسامہ نقلی

ہفتہ 12 مئی 2018 15:06

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) غیرملکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ عرب لیگ کیلئے سعودی عرب کے نئے سفیر اسامہ نقلی اسرائیلی سفارتخانے کی تقریب میں شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

جبکہ ادھر عرب لیگ میں متعین سعودی عرب کے نئے سفیر اسامہ نقلی نے اپنی شرکت کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غیرملکی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہ کی حقیقت معلوم کرکے ہی آگے بڑھانا چاہئے تھا۔

غیرملکی میڈیا نے بتایاکہ عرب لیگ کیلئے سعودی عرب کے نئے سفیر اسامہ نقلی اسرائیلی سفارتخانے کی تقریب میں شریک ہونگے۔ یہ تقریب اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر منعقد کی جارہی ہے۔تاہم نقلی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ یہ اطلاع مکمل طور پر من گھڑت ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ یورپی چینل کو یہ افواہ اپنے خبر نامے کا حصہ بنانا افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :