عمان کی رویت ہلال کمیٹی کا پہلا روزہ جمعرات کورکھنے کا اعلان

29 شعبان منگل کو چاند نظر نہیں آسکتا لہذا شعبان 30 دن کااورپہلاروزہ جمعرات کوہوگا،اعلامیہ

ہفتہ مئی 15:06

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) سلطنت عمان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان جمعرات 17 مئی کو ہوگا کیونکہ منگل کی شام کو چاند نہیں دیکھا جاسکتا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ علم فلک سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ 29 شعبان منگل کو سلطنت عمان میں چاند نظر نہیں آسکتا لہذا شعبان 30 دن کا ہوگا اور جمعرات 17 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :