شام میں داعش کے خلاف برسرپیکار1000امریکی فوجی خطرہ قرار

شا م میں بڑی جنگ چھڑ جاتی ہے تو میں نہیں سمجھتا ٹرمپ نتائج قبول کریں گے ،لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ

ہفتہ 12 مئی 2018 15:06

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) لبنان کی پارلیمان کی اسپیکر نبی بیری نے بتایاہے کہ داعش کے خلاف برسرپیکار تقریباً 1,000 امریکی فوجی مشرقی شام میں موجود ہیں اور ان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لبنان کی پارلیمان کی اسپیکر نبی بیری جو ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ کے اتحادی ہیں نے غیرملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ داعش کے خلاف برسرپیکار تقریباً 1,000 امریکی فوجی مشرقی شام میں موجود ہیں اور ان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔بیری نے کہا کہ شام میں امریکی مفاد بھی ہیں اور ایک بڑی جنگ چھڑ جاتی ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ امریکی صدر اس کے نتائج قابل قبول ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :