امریکا شمالی کوریا کی اقتصادی مدد کر سکتا ہے،امریکی وزیر خارجہ

ہفتہ 12 مئی 2018 15:07

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا جوہری اسلحہ کی تیاری سے باز آگیا تو پھر امریکا اس کی اقتصادی طور پر مدد کر سکتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیک پومپیو نے یہ اعلان اپنے جنوبی کورین ہم منصب کانگ کیونگ وہا کے ہمراہ دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرس میں کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے بتایا کہ اگر شمالی کوریا نے مستقل اور ناقابل واپسی طریقے سے خطے کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے میں اتفاق قائم کر لیا تو پھر شمالی کوریا اور اس کے عوام کا مستقبل درخشاں ہو گا، اس سلسلے میں امریکا اس سے بھر پور تعاون کر سکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنماء کم جونگ اٴْن کی 12 جون کو سنگا پور میں ملاقات پر توجہ مبذول کرانے والے مائیک پومپیو نے بتایا کہ اس ملاقات کو مقصد جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنا ہے۔جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ اور اٴْن کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کو اس معاملے میں قریبی رابطے میں رہنا چاہیے۔