ترک مسلح افواج کے آپریشنز میں 8 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 12 مئی 2018 15:07

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ترک مسلح افواج کے آپریشنز میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں آپریشنز میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج نے 6 تا 11 مئی پی کے کے کے ٹھکانوں اور گزرگاہ کے طور پر استعمال کردہ دیاربکر اور شمالی عراق میں کاروائیاں کیں۔جس میںایک کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ، 14 عدد دستی بموں ، 8 مسلح ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔اس دوران ایک ترک فوجی بھی جاں بحق ہوا۔