برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کے موقع پر بجلی کی طلب میں اضافہ متوقع

ہفتہ 12 مئی 2018 15:07

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) برطانیہ میں توانائی کے قومی نیٹ ورک کے عہدیدارون نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ 19 مئی کو شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی کے موقع پر بجلی کی مانگ میں بڑا اضافہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کروڑوں افراد ٹی وی سکرینوں پر شاہی شادی یہ تقریب براہ راست دیکھیں گے اور بجلی کی کیتلیوں کا بھی بکثرت استعمال ہو گا۔

برطانیہ میں بجلی کی فراہمی کا نظام چلانے والے ادارے نیشنل گِرڈ کی ترجمان نے بتایا کہ ٹیلی وژن کا استعمال بڑھ جائے گا اور تقریب کے اہم مراحل نشر کرنے کے وقت بجلی کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔نیشنل گِرڈ کی ترجمان نے بتایا کہ 2011ء میں شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کے موقع پر بجلی کے استعمال میں 760 میگا واٹ کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :