یمنی صدر کی ریاض میں عرب اتحادی فوج کے سربراہ سے ملاقات

ہفتہ 12 مئی 2018 15:07

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب اتحادی فوج کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں عرب جوائنٹ فورس کے سربراہ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز سمیت کئی دوسرے عسکری رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے سربراہ سے ملاقات میں دو طرفہ امور بالخصوص یمن میں جاری جنگ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر یمنی صدر نے یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے اور ملک جاری بغاوت کو کچلنے میں مدد فراہم کرنے پر عرب اتحادی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے چپے چپے کو باغیوں کے تسلط سے آزاد کرایا جائے گا۔صدر ھادی نے سعودی عرب کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ یمنی قوم اور سعودی فوج نے مل کر حوثی باغیوں کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے۔