کویت اور فلپائن لیبر بحران ختم کرنے پر متفق

ہفتہ مئی 15:11

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) کویت اور فلپائن کی حکومت نے خلیجی ملکوں میں فلپائنی لیبر کے حوالے سے حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والے بحران کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔العربیہ ٹی ویکے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں دو طرفہ سفارتی بحران اور خلیجی ممالک میں فلپائنی لیبر پرعائد کردہ عارضی پابندی ختم کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز کویتی وزیرخارجہ الشیخ صباح الخالد الحمد الصباح اور ان کے فلپائنی ہم منصب آلن پیٹر کائٹانو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت کویت میں گھروں میں کام کرنے والی ملازماؤں پر عائد کر دی پابندی ختم کرنے اور سفارتی بحران کے حل پر اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر فلپائنی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک کویت میں نیا سفیر تعینات کرے گا۔واضح رہے کہ فروری میں فلپائنی صدر نے فلپائنی لیبر کی کویت میں آمد پر عارضی طور پر اس وقت پابندی عاید کردی تھی جب کویت میں ایک فریزر سے فلپائنی ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔