خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری کے لئے 19 مراکز قائم

ہفتہ 12 مئی 2018 15:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء)صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبہ میں گندم کی خریداری کے لئے 19 مراکز قائم کئے ہیں جو ہفتے کے ساتوں روز کام کریں گے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواکے محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق صوبائی حکومت نے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے صوبہ میں 19 مراکز قائم کئے ہیں جبکہ گندم کی خریداری کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔ حکام کے مطابق صوبہ میں کاشت کاروں سے گندم کی بروقت خریداری یقینی بنانے کے لئے خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو خریداری کے عمل کی نگرانی کریں گی۔